ہمارے بارے میں

منہل میگزین (اردو اڈیشن) دینی وعصری طلبہ اور شائقین علم وادب کے لیے الکٹرانک دنیا کا ایک علمی وثقافتی پلیٹ فارم ہے، جو دانش جویان علم وثقافت کے روشن مستقبل میں ایک سنگ میل ثابت ہوسکتا ہے، اس ویب سائٹ پر زائرین کو متنوع علمی فوائد سے استفادہ کے مواقع فراہم ہوں گے، ملک وبیرون ملک کی سیاسی اور علمی وثقافتی خبریں، عالم اسلام کے تازہ ترین حالات سے واقفیت، عرب وہند کے دانشور طبقہ کے مفید مضامین ومقالات، عربی، اردو اور انگریزی ادب سے متعلق دلچسپ معلومات، مفکرین ملت کے بیش قیمت افکار ونظریات، ماہر اور باذوق قلم کاروں کے انٹرویوز، طلبہ سے متعلق ضروری اور دلچسپ چیزیں مثلاً: جدید اصطلاحات، یونیورسٹیز، کالجز اور مدارس وجامعات کی تعلیمی سرگرمیوں کی اطلاع، تعلیم وملازمت کے اشتہارات، نیز خواتین واطفال کے لیے ضروری اور سہل اسلامی مواد پیش کرنا اس ویب سائٹ کے اولین مقاصد میں شامل ہے۔